سپین : عسکریت پسندی کے فروغ کے الزام میں مراکشی گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سپین میں پولیس نے سوشل میڈیا پر عسکریت پسندی کے فروغ کے الزام میں ایک مشتبہ مراکشی کو گرفتار کر لیا ہے۔

ہسپانوی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق اس شخص کی گرفتاری شمال مشرقی قصبے منریسا میں عمل میں آئی ہے۔اس کے شام اور عراق کے تنازعات والے علاقوں سے حال ہی میں سپین لوٹنے والے ایک کارکن سے روابط رہے ہیں اور اس میں کٹڑپن کی بہت سے علامتیں پائی گئی ہیں۔

سپین میں اس سال اب تک جنگجو گروپوں سے تعلق یا ان کے لیے بھرتی کے الزامات میں انتیس افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ہسپانوی حکومت کو یہ خدشہ لاحق ہے کہ جہاد کے لیے شام اور عراق جانے والے جنگجو وہاں سے واپسی پر ملک میں گڑ بڑ کا موجب بن سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں