یمن : صعدہ میں صالح کی فورسز کا اہم کمانڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں صعدہ صوبے کے ضلع سحار میں عرب اتحادی افواج کے طیاروں کے حملے میں معزول صدر صالح کی فورسز کا ایک اہم کمانڈر بریگیڈیئر عبدالله يحيى الصنعانی اپنے متعدد ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

الصنعانی باغی ملیشیاؤں کے جنگجوؤں کا موارل بلند کرنے کے پروگرام کا ذمہ دار تھا جن کے حوصلے بھاری جانی نقصانات کے سبب پست ہوچکے ہیں۔ معزول صالح کی فورسز اور حوثی ملیشیائیں روزانہ اپنے درجنوں جنگجوؤں سے ہاتھ دھو رہی ہیں۔

دوسری جانب یمن کی سرکاری فوج نے تعز کے جنوب میں واقع ضلع حیفان میں پیش قدمی کر کے الاثاور گاؤں میں باغی ملیشیاؤں کا محاصرہ کر لیا ہے۔

اسی طرح عوامی مزاحمت کاروں نے البیضاء صوبے کے ضلع ذی ناعم میں گھات لگا کر 12 حوثی مسلح جنگجوؤں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں