.

داعش سے نجات، کُرد یزیدی خاتون اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ نے داعش تنظیم سے نجات پانے والی کرد یزیدی نوجوان خاتون نادیہ مراد کو خیر سگالی سفیر مقرر کیا ہے۔ اس سلسلے میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت میں ہونے والی خصوصی تقریب مین سکریٹری جنرل بان کی مون اور مخلتف ممالک کے متعدد سفیروں نے شرکت کی۔

نادیہ مراد داعش تنظیم کا شکار بننے خواتین میں سے ہیں۔ انہیں عراق کے شہر موصل پر قبضے کے بعد اغوا کر لیا گیا تھا تاہم کچھ عرصے کے بعد وہ داعش کی قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں۔

علاوہ ازیں نادیہ کو امن کے نوبل انعام کے لیے بھی نامزد کیا گیا اس لیے کہ وہ اس جور و ستم کی علامت بن گئیں جس کا سامنا لوگوں کو داعش کی سفاکیت کے باعث کرنا پڑا۔