کویت: ڈرون کی مدد سے قیدیوں تک منشیات پہنچانے کی کوشش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت کی سیکیورٹی فورسز نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں سینٹرل جیل کے احاطے سے ایک چھوٹا ڈرون طیارہ پکڑا ہے جس کی مدد سے جیل میں منشیات پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سینٹرل جیل کے حکام کا کہنا ہے کہ حال ہی میں انہیں جیل کے قریب ایک عجیب سے آواز سنائی دی۔ حکام نے اس کا پتا لگانے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ جیل کے دوسرے اور تیسرے بلاک کے درمیان ایک بغیر پائلٹ چھوٹا ڈرون طیارہ اترا ہے۔

اس ڈرون طیارے کے ساتھ مضبوط دھاگوں سے ایک برتن باندھا گیا تھا جس کے اندر پلاسٹک کے تین تھیلوں میں سفید رنگ کی مشکوک نوعیت کی منشیات رکھی گئی تھی۔ پولیس نے منشیات اور ڈرون طیارہ قبضے میں لینے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا اس ڈرون طیارے کو کون کہاں سے کنٹرول کررہا تھا اور یہ منشیات کس کے لیے بھجوائی گئی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں