.

شام میں امریکی حملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز شام کے دیرالزور شہر میں امریکا کے ایک فضائی حملے میں دسیوں شامی فوجیوں کی ہلاکتوں کے بعد روس کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق نیوریاک میں مقامی وقت کے مطابق رات 7:30 بجے اقوام متحدہ کے سفارت کاروں کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شام میں جاری لڑائی بالخصوص امریکا کے تازہ حملے میں شامی فوجیوں کی ہلاکتوں پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ملک کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ادھر شام کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں سلامتی کونسل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ دیرالزور میں امریکی فضائی حملے کی مذمت کے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا سلامتی کونسل کا اجلاس کب ہو گا اور اس پر امریکی فضائی حملے کے حوالے سے کیا موقف اخیتار کیا جائے گا۔