.

نیویارک میں دھماکہ، متعدد زخمی، تحقیقات جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی شہر نیویارک میں ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ امریکی حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 29 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکہ دسٹرک میہہیٹن کے علاقے چیلسی میں مقامی وقت کے مطابق 9 بجے ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ بجھانے والی گاڑیاں اور ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔ امدادی کارکنوں کے مطابق زخمیوں میں سے کسی کی بھِی حالت تشویشناک نہیں ہے

عینی شاہدین نے واضح کیا کہ دھماکہ کافی بلند آواز میں ہوا جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مقامی لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ بھاگتے ہوئے دکھائی دیے

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دھماکہ ایک کوڑا دان میں ہوا اور نیویارک پولیس سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی جائے وقوعہ کی تصویر کی تحقیقات کر رہی ہے۔