سعودی اتحاد کے یمن میں حوثی ملیشیا کے مختلف اہداف پر فضائی حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے سوموار کے روز یمن کے مختلف شہروں میں حوثی ملیشیا اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فورسز کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

عرب اتحاد کے طیاروں نے دارالحکومت صنعا اور شمالی صوبے صعدہ میں حوثی ملیشیا کے مضبوط ٹھکانوں کو اپنے حملوں میں نشانہ بنایا ہے جبکہ تیسرے بڑے شہر تعز میں حوثی باغیوں اور یمنی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔

یمنی سکیورٹی فورسز نے اتحادی طیاروں کے یمن کے مغربی صوبوں الحدیدہ اور المحويت میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کی اطلاع دی ہے اور ساحلی شہر الحدیدہ میں علی صالح کی ایک قیام گاہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ادھر صوبے مآرب میں عرب اتحاد کے فضائی دفاعی نظام نے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا میں ناکارہ بنا دیا ہے۔یہ میزائل حوثی ملیشیا نے داغا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں