نیویارک حملے کی نئی ویڈیو جاری، لوگ خوف ہراس میں مبتلا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

گذشتہ روز امریکا کے نیویارک شہر میں مین ہٹن کی چیلسی کالونی میں دہشت گردی کے واقعے کی ایک نئے زاویے سے بنائی گئی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں راہ گیروں کو سخت خوف وہراس میں مبتلا دیکھا جاسکتا ہے۔

امریکی اخبار "وال اسٹریٹ جرنل" کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک فوٹیج میں دہشت گردی کے واقعے کے نتیجے میں لوگ سخت سہمے ہوئے اور سکتے میں دکھائی دیتے ہیں۔ خوف کے مارے لوگ بھاگ رہے ہیں اور ان کے ہوش وحواس اڑے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ مین ہٹن کے ایک تجارتی مرکز میں ہفتے کی شام ہونے والے بم دھماکے میں تیس کے قریب افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا تھا۔ دھماکوں کے بعد لوگ خوف کے عالم میں وہاں سے فرار ہونا شروع ہوگئے تھے۔

نیویارک فائر بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دھماکوں اور آتش زدگی کے نتیجے میں 29 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں امریکی پولیس نے دھماکوں کو مجرمانہ کارروائی قرار دیا تھا تاہم کہا تھا کہ اس واقعے کا دہشت گرد گروپوں کے ساتھ کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں