منیلا : غلط الارم کے بعد سعودی ائیرلائنز کا جیٹ عارضی طور پر ''تنہا''

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ائیر لائنز کے ایک طیارے کو اغوا کرنے کی کوشش کے غلط الارم پر فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے ایک ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا ہے اور اس کو عارضی طور پر الگ تھلگ کھڑا کیا گیا ہے۔

سعودی ائیر لائنز نے اس طیارے کو منیلا کے نینو اکینو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر گراؤنڈ کیے جانے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ پائیلٹ نے کنٹرول ٹاور کو مشکل صورت حال سے دوچار ہونے سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد یہ خیال کیا جارہا تھا کہ طیارہ خطرے میں ہے۔

ہوائی اڈے کے جنرل مینجر نے بتایا ہے کہ طیارے کے عملے نے اترنے کے بعد کہا ہے کہ مشکل صورت حال سے دوچار ہونے سے متعلق کال غلطی سے کی گئی تھی۔

فلپائن کے ایک نشریاتی ادارے اے بی ایس- سی بی این نے سعودی ائیرلائنز کی پرواز ایس وی اے 872 کی تصاویر نشر کی ہیں جن میں اس کو ائیرپورٹ سکیورٹی نے اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے۔

طیارے میں قریباً تین سو مسافر سوار تھے اور وہ سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ سے منیلا جارہا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں