.

انجلینا جولی نے طلاق مانگ لی، بریڈ پٹ غم زدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اینجلینا جولی نے شادی کے 12 سال بعد اپنے شوہر بریڈ پٹ سے علاحدگی کا مطالبہ کردیا ہے۔ دوسری جانب پٹ نے جولی کے مطالبے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے لیے بچوں کی نگہداشت اور پرورش اہم ہے۔

‘ٹی ایم زی‘ ویب سائیٹ کے مطابق انجلینا جولی نے لاس اینجلس کی ایک عدالت میں درخواست دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ اس کے شوہر بریڈ پٹ سے علاحدگی کرادیں۔ نیز عدالت بچے اس [ماں] کے پاس رکھنے کی اجازت دے البتہ بچوں اور اس کے نان نفقہ کی ذمہ داری پٹ کی ہو۔ پٹ بچوں سے ملنے اس کے گھر میں آسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ انجیلینا جولی اور اس کے شوہر بریڈ پٹ نے سنہ 2005ء میں’ مسٹر اینڈ مسز سمتھ‘ نامی ایک فلم میں اکٹھے کام کیا تھا۔ اس فلم نے دونوں کو عملی زندگی ایک ساتھ گذارنے پر مائل کیا۔ پٹ نے 2000ء میں کی گئی شادی میں اپنی بیوی جنفر انسٹون کو طلاق دے دی۔ اس وقت انجلینا جولی کے چھ بچے ہیں۔ ان میں سے تین بچے سنہ 2014ء میں اس نے ایشیائی ملکوں اور ایتپھوپیا سے گود لیے تھے جب تین اس کے بطن سے ہیں۔

اینجلینا جولی اور بریڈ پِٹ کی جوڑی کو ، جسے ان کے مداح پیار سے ’برینجلینا‘ بھی کہتے ہیں، ہالی وڈ کی مشہور ترین جوڑی سمجھا جاتا ہے۔

ان دونوں کی پہلی ملاقات سنہ 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مسٹر اینڈ مسز سمتھ‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی اور اس کے بعد دونوں اکھٹا رہنے لگ گئے تھے۔

ایجلینا جولی ماضی کے اداکار جون ہوٹ کی بیٹی ہیں اور انھیں جن فلموں کی وجہ سے بہت شہرت ملی ان میں ’دا بون کلیکٹر، گرل اور انٹرپٹِڈ‘ شامل ہیں۔

انجلینا جولی کے وکیل نے تصدیق کی ہے کہ ان کی موکلہ نے عدالت میں اپنے شوہر سے طلاق کے لیے درخواست دے دی ہے۔

وکیل کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان کچھ عرصے سے اختلافات چل رہے تھے۔ طلاق کا فیصلہ خاندان کے مفاد میں کیا جا رہا ہے۔

ادھر جولی کے شوہر بریڈ پٹ کا کہنا ہے کہ طلاق کا مطالبہ صدمے کا باعث ہے مگر ان کے لیے بچوں کی پرورش زیادہ اہم ہے۔