انقرہ: اسرائیلی ایمبیسی پر حملہ آور شخص مقامی محافظ کی فائرنگ سے زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایک چاقو بردار حملہ آور نے اسرائیلی سفارت خانے کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کی ہے لیکن اس کو عمارت کے نزدیک آنے سے قبل ہی گولی مار کر زخمی کردیا گیا ہے۔

ترکی کے این ٹی وی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے بدھ کے روز مضبوط دفاع کے حامل اسرائیلی سفارت خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی لیکن اس کو ٹانگ میں گولی مار کر اپاہج کردیا گیا ہے۔اس دوران سفارت خانے کے ملازمین ایک شیلٹر میں جا گھسے تھے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور کو سفارت خانے کی عمارت کے قریب پہنچنے سے پہلے ہی گولی مار دی گئی تھی۔

زخمی حملہ آور کی صحت کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ یہ معلوم ہو سکا ہے کہ آیا اس کو ترک سکیورٹی فورسز نے گولی ماری ہے یا سفارت خانے کے محافظوں نے زخمی کیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انھوں نے متعدد گولیاں چلنے کی آوازیں سنی تھیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ترک پولیس کی متعدد گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور سفارت خانے کی جانب جانے والی شاہراہ کو بند کردیا گیا۔

سی این این ترک ٹیلی ویژن نے مزید یہ اطلاع دی ہے کہ سفارت خانے کے سامنے سے ایک مشتبہ پیکٹ بھی ملا ہے اور اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں