.

سام سنگ Note7 نے امریکی کی جیب دھماکے سے اڑا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک رہائشی نے سام سنگ Note7 کی بیٹری میں پائی جانے والی مہلک فنی خرابی کی بنا پر کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ بیٹری خرابی کے حوالے سے سام سنگ Note7 کے انتظامیہ کے خلاف یہ اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ خیال کیا جاتا ہے۔

امریکی نیوز چینل "اے بی سی" کے مطابق فلوریڈا کے علاقے پالم بیچ سے تعلق رکھنے والے امریکی جاناتھن سٹروبل نے بتایا کہ نو ستمبر کو وہ اپنا نیا سام سنگ Note7 دائیں جیب میں ڈالے جا رہا تھا کہ اچانک دھماکا ہو گیا، جس کی وجہ سے اس کی ٹانگ بری طرح جل گئی۔

زخمی ہونے کے علاوہ اس واقعہ پر اسے شدید ذہنی صدمہ بھی پہنچا۔

ادھر سام سنگ موبائل کمپنی کے نمائندے نے "اے بی سی نیوز" چینل کوبتایا کہ انہیں حادثے کا علم ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی عدالتی فیصلے سے پہلے اس پیش رفت پر تبصرے سے گریز کریں گے۔