.

’وانگ کا کُتا لاکھوں انسانوں سے زیادہ خوش قسمت‘

چینی نوجوان نے آئی فون 7 کتے کے سامنے ڈال دیئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

چین کے ایک دولت مند شخص کے صاحبزادے کے عجیب وغریب شوق سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ چین میں رئیل اسٹیٹ کے میدان میں سرگرم کمپنی کے مالک کے نوجوان بیٹے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ کے بنائے گئے اسمارٹ فون ’آئی فون 7‘ کے کئی سیٹ اپنے ایک کتے کے سامنے ڈال کرایک بارپھر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وانگ سیگونگ المعروف Weibo نامی ایک دولت مند لڑکے نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائیٹ پر تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ایک کمرے میں صوفے پر بیٹھے ہیسکی نسل کے ایک کتے کے سامنے آئی فون 7 کے آٹھ سیٹ پڑے ہیں۔ خیال رہے کہ امریکا میں آئی فون سیون کی قیمت 900 ڈالر ہے اس طرح چینی نوجوان نے 7200 ڈالر مالیت کے سیٹ اپنے کتے کے آگے ڈال رکھے ہیں۔

اٹھارہ سالہ وانگ سیکونگ کے اس عجیب وغریب شوق کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم اس کے سوشل میڈیا پر موجود 18 لاکھ فالورز ایپل کمپنی کی مصنوعات کے ساتھ اس کے طرز عمل پر ملے جلے تبصرے کررہے ہیں۔ آئی فون 7 کے سیٹ کتے کے آگے ڈالنے کا واقعہ پہلی بار نہیں ہوا۔ اس سے قبل وہی نوجوان ایپل کمپنی کی تیار کردہ 10 ہزار ڈالر مالیت کی دو گھڑیاں بھی اپنے ایک کتے کو پہنا کر ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرچکا ہے۔

خیال رہے کہ وانگ سیکونگ کے وال وانگ گیانلن رئیل اسٹیٹ کمپنی ڈالیان وانڈ کے مالک ہیں جن کی کل دولت 28 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے۔

آئی فون 7 کتے کے آگے ڈالنے کے واقعے نے سوشل میڈیا پر تبصروں کا ایک طوفان برپا کررکھا ہے۔ ایک صاحب لکھتے ہیں کہ وانگ کا کتا لاکھوں لوگوں سے زیادہ خوش نصیب ہے۔ اس کے پاس آئی فون سیون کے کئی سیٹ موجود میں مگر وہ انہیں منہ تک نہیں لگا رہا ہے۔