العربیہ نیوز چینل کے جنرل مینجر ترکی الدخیل کے لیے اقوام متحدہ کا اعزاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں جمعرات کو ایک تقریب منعقد ہورہی ہے جس میں انتہا پسندی کے خلاف عالمی سطح پر کردار ادا کرنے والی چھے نمایاں شخصیات کو اعزازات سے نوازا جارہا ہے۔

ان شخصیات میں العربیہ نیوز چینل کے جنرل مینجر ترکی الدخیل بھی شامل ہیں۔انھیں عرب خطے میں تعلیم ،رواداری اور بین المذاہب مکالمے کے فروغ میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں اقوام متحدہ کے اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

عرب بزنس میگزین نے ان کا نام اپنی سنہ 2007ء، 2010 اور 2011ء کی سب سے بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کیا تھا۔نومبر 2012ء میں انھیں دنیا کے ایک سو سب سے طاقتور سعودیوں کی فہرست میں انتیسویں نمبر پر قرار دیا گیا تھا۔

سنہ 2014ء میں ترکی الدخیل کو خلیجی معاشروں میں سول سوسائٹی ،انسانی حقوق اور خواتین کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے نمایاں کردار پر امریکا کا سالانہ بیرونی ایوارڈ دیا گیا تھا۔

آج کی تقریب میں جن دوسری شخصیات کو اقوام متحدہ کی جانب سے اعزازات سے نوازا جارہا ہے،ان میں عراقی یزیدی خاتون نادیہ مراد ،نیویارک ٹائمز میں کام کرنے والے امریکی صحافی اور مصنف نیکولس کرسٹوف ،کینیا میں ''دہشت گرد مخالف ٹیچرز نیٹ ورک کے بانی عبدالحفیظ یوسف عبدی اور نائیجیریا میں اسکولوں میں انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے نمایاں کردار ادا کرنے والی خاتون حفصہ محمد شامل ہیں۔

یہ تقریب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکہترویں سالانہ اجلاس کے موقع پر منعقد کی جارہی ہے اور اس کا اہتمام اقوام متحدہ کی تعلیمی ،سائنسی اور ثقافتی تنظیم ( یونیسکو) نے کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں