واشنگٹن کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا کے شہر واشنگٹن کے علاقے برلنگٹن کے کیس کیڈ شاپنگ مال میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ہلاکتوں کی درست تعداد شاپنگ مال میں داخل ہونے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی، جس میں اضافے کا امکنا ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جب کہ ایمرجنسی مینٹینس سروس (ای ایم ایس) کے اہلکاروں نے شاپنگ مال کے اندر ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے، اس کے علاوہ حملے میں محفوظ رہنے والوں کو بس کے ذریعے ان کی منزل تک پہنچایا جائے گا۔

بتایا جاتا ہے کہ واقعے کے بعد قریبی اسکول کا اسٹیڈیم خالی کرا لیا گیا ہے جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزم فرار ہوگیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں