شمالی کوریا کے سربراہ نے سرنج کے کارخانے میں کیا کیا ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شمالی کوریا کے سربراہ کم یونگ ُان نے دارالحکومت پیانگ یانگ میں سرنج بنانے والے ایک کارخانے کا دورہ کیا۔ اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے انہوں نے عوام کو اپنے آنجہانی والد کم یونگ اِل کی کرم نوازیاں بھی یاد دلائیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ملک کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی تصاویر میں کارخانے کے ایک ملازم کے حفاظتی لباس اور کم یونگ ُان اور ان کے ساتھیوں کے عام لباس میں فرق نظرآیا جنہوں نے چہرے پر ماسک لگانے جیسی سادہ سی احتیاطی تدابیر بھی نہیں اختیار کیں۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ نے کارخانے کے قیام میں اپنے والد کے کردار کو جذباتی انداز میں بیان کیا اور باور کرایا کہ یہ اقدام آنجہانی رہ نما کے دل میں اپنے عوام کی محبت اور دیکھ بھال کی فکر کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سرکاری ٹی وی نے غریب اور ظلم کے مارے عوام کو اطمینان دلایا کہ حکمراں جماعت اعلی کوالٹی کی سرنجیں تیار کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی جس سے فوج اور شہری مستفید ہوسکیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں