مصری خاتون اینکر پرسن کی آن ائر وگ کھل گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کی معروف اینکر پرس ریھام سعید کو آن ائر اس وقت خجالت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک نجی ٹی وی چینل پر اپنا فلیگ شپ پروگرام "صبایا الخیر" پیش کر رہی تھیں کہ اچانک ان کے سر پر سنہری بالوں پر لگی وگ سے بالوں کی لٹیں نکل کر ان کی گود میں گرنے لگی۔

فوری طور پر ریھام کو اس بات کا اندازہ نہیں ہو اور وہ پراعتماد طریقے سے پروگرام کرتی رہیں تاہم بعد ازاں اس سارے واقعے پر مبنی ویڈیو کلپس آن ائر اپ لوڈ ہونے پر ان کے لئے ایک نئی مصیبت نے سر اٹھا لیا۔

یاد رہے کہ ریھام سعید چھ ماہ بعد ہی 'صبایا الخیر' پروگرام کی میزبانی پر واپس لوٹیں تھیں کیونکہ ان کے پروگرام میں ایک مقامی شاپنگ مال میں کال کرنے والی سیلز گرل سے متعلق قابل اعتراض تصاویر دکھائی گئیں تھیں جس پر 'مال گرل' نے ان پر مقدمہ کر دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں