پیرو:کتے مالکوں کے شانہ بہ شانہ دوڑ کے مقابلوں میں شریک

جیتنے والے مالکان کتے کے کھانے پینے سے بری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پیرو کے دارالحکومت لیما میں دوڑ کے مقابلوں میں شامل شہریوں کے کتے بھی اپنے مالکوں کے شانہ بہ شانہ دوڑ میں حصہ لیتے ہیں۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق ریس کے مقابلوں میں حصہ لینے والے سیکڑوں شہری اپنے کتے بھی ہمراہ رکھتے ہیں۔ یہ کتے اپنے مالکان کے ساتھ دو اور چار کلو میٹرکی مسافت کے مقابلوں میں ساتھ ساتھ دوڑتے ہیں۔ کتوں کو دوڑ میں شامل رکھنے کا مقصد شرکاء کی مقابلے کی صلاحیت کا اندازہ لگانا ہوتا ہے۔

اس مقابلے کی ایک خاص بات یہ ہے کہ مقابلہ جیتنے والوں کو ایک سال تک کتے کا کھانا انعام میں دیا جاتا ہے۔ جیتنے والا شخص ایک سال تک اپنے کتے کے ’اخراجات‘ سے بری ہو جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں