یوکرائنی نے ڈرل سے ’آئی فون 7‘ میں ہیڈ سیٹ جیک بنا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ٹیکنالوجی کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ’سیم سنگ‘ کے تیار کردہ اسمارٹ فون ’نوٹ 7‘ کی بیٹری میں خرابی باعث اسے عالمی شہرت ملی مگر ایک جنونی شخص نے آئی فون 7 کے ایک سیٹ میں ہیڈ سیٹ [ہینڈ فری] کے لیے ڈرل کی مدد سے پورٹ تیار کر کے سب دنیا کو حیران کر دیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسمارٹ فون ’ آئی فون 7‘ میں کمپنی کی طرف سے ہیڈ سیٹ کے لیے الگ سے پورٹ[پلگ] نہیں بنایا۔ سیٹ کی چارجنگ پورٹ ہی ہینڈ فری کے لیے بھی استعمال کی جا رہی ہے مگر ایک جنونی شخص نے ڈرل کی مدد سے سیٹ کے دائیں طرف کونے میں 3.5 ملی میٹر کا سوراخ کیا۔ جس کے بعد اس پورٹ میں ہیڈ سیٹ کی پن داخل کی گئی۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ڈرل کی مدد سے کیا گیا سوراخ بغیر کسی اضافی تکنیک کے چل پڑا اور ہیڈ سیٹ اور فون دونوں کام کرنے لگے۔

ویڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ ’یوٹیوب’ پر آئی فون 7 میں ڈرل کی مدد سے سوراخ کرنے کی ویڈیو کو اب تک ایک کروڑ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ یہ ویڈیو ایک یوکرائنی صارف ٹاراس میکسیموک نے تیار کی ہے جو ان دنوں امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم ہیں اور ٹیکنالوجی کو ناکارہ بنانے کے ماہر ہیں۔

یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یوکرائنی شہری کی طرف سے ائی فون سیون میں ڈرل کی مدد سے سوراخ کرنے سے قبل اسے یہ معلوم تھا کہ سیٹ میں سوراخ کرنے سے ہیڈ سیٹ کام کرنا شروع کرے گا یا نہیں۔

میکسیموک نے انٹرنیٹ پر ’آئی فون 7‘ کی توڑپھوڑ کی سات ویڈیو پوسٹ کی ہیں۔ ان میں مائیکرو ویو اوون اور لیکوڈ نائٹروجن میں پانچ منٹ تک آئی فون 7 کو ڈبوئے رکھنے کی ویڈٰو بھی شامل ہیں۔

ویڈیو کے نیچے دیے گئے تبصروں میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یوکرائنی شہری کے تجربے کی روشنی میں کئی صارفین نے ڈرل کی مدد سے آئی فون سیون میں ہینڈ فری پورٹ بنانے کی کوشش کے دوران سیٹ تباہ کردیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں