عدن : رہائشی علاقے میں تباہ کن بم دھماکا،2 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کے جنوبی شہر عدن میں ایک رہائشی علاقے میں ہفتے کے روز تباہ کن بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ عدن میں یہ بم دھماکا کیسے ہوا ہے۔بعض عینی شاہدین کے مطابق بم کچرے کے ایک کنٹینر میں نصب کیا گیا تھا اور اس کو دھماکے سے اڑایا گیا ہےجبکہ بعض کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا ایک خودکش بمبار نے کیا ہے اور اس نے بارودی جیکٹ پہن رکھی تھی۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔تاہم انھوں نے فوری طور پر دھماکے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔

واضح رہے کہ ستمبر 2014ء میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے دارالحکومت صنعا پر قبضے کے بعد سے صدر عبد ربہ منصور ہادی اور ان کے وزراء عدن سے امور مملکت چلا رہے ہیں اور انھوں نے اس شہر کو یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کاعارضی دارالحکومت قرار دے رکھا ہے۔ اس شہر پر 2015ء کے وسط میں ہادی حکومت کے دوبارہ کنٹرول کے بعد سے متعدد بم دھماکے ہوچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں