یمنی فوج نے باغیوں کے لیے بھیجا گیا اسلحہ پکڑ لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمنی فوج اور اس کی حامی مزاحمتی ملیشیا نے مآرب گورنری میں اسلحہ سے لدا ایک ٹرک پکڑا ہے جسے مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے لیے بھیجا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فوج اورمزاحمتی فورسز نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران صافر۔ العبر روڈ پر ابو جمب کے مقام پر اسلحہ بردار ٹرک پکڑا۔ ٹرک پر میزائل اور دیگر بھاری جنگی ہتھیار لادے گئے تھے۔ پکڑا گیا ٹرک سلطان عمان کی حدود سے یمن میں داخل ہوا۔ ٹرک پر لادا گیا اسلحہ الیکٹرونکس کے سامان سے چھپایا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں