مودی کے لئے دھمکی آمیز سندیسہ لیجانے والا کبوتر 'گرفتار'

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستانی بارڈر سے ملحقہ علاقے سے ایک کبوتر کو "گرفتار" کیا گیا ہے جو کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے دھمکی آمیز خط لے کر آ رہا تھا۔

بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے اس کبوتر کو پٹھانکوٹ کے علاقے سے پکڑا ہے جہاں پر جنوری کے دوران فوجی اڈے پر شدت پسندوں نے حملہ کر دیا تھا۔

بھارتی فوج کے مطابق اس نوٹ پر اردو زبان میں لکھا ہوا تھا کہ "مودی ہم 1971ء والے لوگ نہیں ہیں، ہمارا بچہ بچہ بھارت کے خلاف لڑنے کو تیار ہے۔"

بھارتی فوج کے مطابق اس نوٹ پر پاکستان کی انتہاپسند تنظیم لشکر طیبہ کی مہر لگی ہوئی ہے اور بھارتی اہلکار اس معاملے کی انتہائی سنجیدگی سے تحقیقات کررہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں