اتحادی طیاروں کا یمنی باغی لیڈروں کے ٹھکانوں پر بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی اور ایران نواز حوثی باغیوں اور سابق مںحرف صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کی سرکوبی کے لیے جاری آپریشن کے تحت صنعاء اور دوسرے مقامات پر تازہ فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

ان حملوں میں باغی لیڈروں کے ٹھکانوں کو نہایت احتیاط کے ساتھ نشانہ بنا کر انہیں تباہ کیا گیا ہے۔ بمباری میں باغیوں کے اسلحہ مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے یمنی ملیشیا کی سعودی عرب میں دراندازی کی کوششوں کو بھی ناکام بنا دیا گیا ہے۔

فضائی حملوں میں حوثی باغیوں کے زیراستعمال فوجی گاڑیوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔ سعودی فورسز اور عرب اتحادی ممالک کے عسکری ماہرین یمن میں باغیوں کی نقل وحرکت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی جانب سے سعودی عرب میں مداخلت کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں