.

ٹرمپ کی ہراسیت کا نشانہ بننے والی خاتون کون ہے ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ" کی جانب سے جمعہ کے روز صدارتی ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے شرم ناک صوتی کلپ کے جاری کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی اس شادی شدہ خاتون کی شناخت بھی سامنے آ گئی جس کو ورغلانے کی کوشش کا ٹرمپ نے اعتراف کیا تھا۔

دوسر جانب تفریح سے متعلق معروف امریکی ہفتہ وار پروگرامAccess Holywood کے مطابق ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں جس خاتون کا ذکر کیا ہے اس کا نام نینسی اوڈیل ہے اور وہ اس واقعے کے پیش آنے کے وقت (2005ء میں) "Access Holywood" کی میزبان تھی۔

نینسی کی دو مرتبہ شادی ہوچکی ہے ۔ پہلی شادی رچرڈ اوڈیل سے (1995- 2004) اور دوسری شادی جون 2005 میں کیتھ زوبیشیوچ کے ساتھ ہوئی۔

صوتی کلپ کے مطابق بس میں سوار ڈونلڈ ٹرمپ اور نینسی کے سابق ساتھی بیلی بش کے درمیان گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے نینسی کے ساتھ گہرا قلبی تعلق قائم کرنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔ اس کے بعد ریپبلکن امیدوار نے انتہائی بے ہودہ الفاظ میں بعد کے عرصے میں نینسی کے جسمانی مظھر میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کا ذکر کیا۔ ٹرمپ کا اشارہ اس جانب تھا کہ نینسی اپنا سابقہ حسن کھو چکی ہیں۔

ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشہور اور معروف شخصیات خواتین کے ساتھ جو چاہے کر سکتی ہیں۔

ٹرمپ نے اس شرم ناک صوتی کلپ کا اعتراف کرتے ہوئے باور کرایا کہ یہ ایک نجی گفتگو تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو وہ اس پر معذرت پیش کرتے ہیں۔