.

عجوبہ روز گار لگژری کشتی کا پہلا خریدار کون ہوگا؟

Okto نامی خوبصورت کشتی کی قیمت 60 ملین ڈالر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دنیا میں لکژری اور پرتعیش کاروں کےحصول کی دوڑ کے ساتھ ساتھ اب دولت مند لوگ ایسی ہی آرام دہ، جدید سہولیات سے آراستہ اور انتہائی گراں قیمت کشتیوں سے بھی دل بہلانے کی تگ وتاز میں مصروف میں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطاباق حال ہی میں ایسی ہی ایک عجوبہ روزگار کشتی کی نمائش یورپی ملک موناکو میں کی گئی۔ اپنی بناوٹ، اندرونی اور بیرونی خوبصورتی اور ہمہ نوع سہولیات سے آراستہ یہ کشتی دنیا کی مہنگی ترین کشتیوں میں ایک ہے۔

فی الحال تو یہ کشتی صرف نمائش کے لیے رکھی گئی ہے مگر یہ معلوم ہونا ابھی باقی ہے کہ 60 ملین ڈالر مالیت کی یہ کشتی باقاعدہ فروخت کے لیے کب پیش کی جائے گی اور اس لگژری کشتی کا پہلا خریدار کون ہوسکتا ہے۔

مونا میں نمائش کے لیے پیش کی گئی کشتی کو Okto کا نام دیا گیا ہے۔ یہ دنیا کی 46 جدید سہولیات سے آراستہ کشتیوں میں سب سے زیادہ پرآرام دہ اور خوبصورت ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ نے ’Okto‘ کے اندرونی مناظر کی چند تصاویر بھی شائع کی ہیں جن سے کشتی کی اندرونی خوبصورتی اور اس میں موجود سہولیات کا اندازہ ہوتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو ’Okto‘ کے بارے میں جو معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق یہ پانچ منزلہ کشتی ہے اور اس کے چھ کیبن ہیں۔ اس میں عملے کے 17 افراد کے ساتھ 11 میزبان سوار ہوسکتے ہیں۔ کشتی میں ایک بڑا ہال ہے جو اپنی خوبصورتی اور دیدہ زیبی میں اپنی مثال آپ ہے۔ اس کے علاوہ کشتی میں ایک حوض بھی ہے۔

کشتی کی کھڑکیوں کا حجم عام کشتیوں کی کھڑکیوں سے بڑا ہے اور ان کھڑکیوں سے بیرونی مناظر کو زیادہ وسیع پیمانے پر دیکھا جاسکتا ہے۔ کشتی کے اندر بیٹھنے کے لیے آرام دہ سیٹیں نصب ہیں۔ اس کے علاوہ کشتی کے بیرونی اطراف میں بھی بیٹھنے کی جگہ موجود ہے۔ اس میں ایک بڑا بیڈ روم ہے جس میں آرام دہ بستر بچھائے گئے ہیں۔ ہربڑے کمرے میں ایک چھوٹا بیڈ بھی موجود ہے۔