یمن سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملوں کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں سرگرم عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل اتوار کو یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر دو بیلسٹک میزائل حملےکیے تھے تاہم انہیں ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضاء میں تباہ کردیا گیا۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ’واس‘ کے مطابق سعودی عرب پر ایک بیلسٹک میزائل یمنی شہر مآرب سے اور دوسرا شمالی صعدہ شہر سے داغا گیا تھا۔ دونوں میزائلوں کا ہدف سعودی عرب کا طائف شہرتھا مگر بیلسٹک میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا گیا۔

سعودی محکمہ دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں میزائلوں کو بغیر کسی نقصان کے تباہ کر کے دہشت گردی کی خطرناک کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں