.

سعودی عرب : مخرب الاخلاق مواد والی 26 لاکھ ویب سائٹس بند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی حکومت نے سال 2015ء کے دوران میں مخرب الاخلاق اور فحش مواد والی 26 لاکھ ویب سائٹس اور لنکس کو بلاک کیا ہے۔

سعودی عرب کے ابلاغی اور اطلاعاتی کمیشن کے مطابق سنہ 2010ء سے گذشتہ سال کے اختتام تک فحش مواد والے 35 لاکھ سے زیادہ لنکس کو بلاک کیا گیا تھا۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بچوں کو خطرناک اور اشتعال انگیز مواد والی ویب سائٹس تک رسائی سے روکنا اور بچانا ہے۔گذشتہ سال کی تیسری سہ ماہی میں سعودی عرب میں بچوں کو خصوصی طور پر ہدف بنانے والی فحش مواد کی حامل ویب سائٹس کی درجہ بندی کی گئی تھی اور ان لنکس کی تعداد 549 تھی۔

اس کمیشن نے مزید بتایا ہے کہ سرچ انجنوں اور انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والوں کے درمیان رابطے کے ذریعے ''سیف سرچ'' اس قابل ہوگا کہ اس سے زیادہ سے زیادہ لنکس کو بلاک کرنے میں مدد ملے گی''۔