پاکستانی سرحد کے قریب ایرانی فوج کا طیارہ گرکرتباہ، پائلٹ ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایرانی حکام نے اطلاع دی ہے کہ پاسداران انقلاب کا ایک چھوٹا طیارہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد سے متصل صوبہ سیستان بلوچستان میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس مقاصد کے لیے فضاء میں دوران پرواز فوجی طیارہ ’ایران شہر‘ کے مقام پرحادثے کا شکار ہوا۔ یہ علاقہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ طیارہ حادثے کے نتیجے میں احمد مائلی نامی پائلٹ ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے’فارس‘ نے پاسداران انقلاب کے ترجمان کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا ہے۔ خیال رہے کہ ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں حکومت کے خلاف مقامی شہریوں کی تحریک بھی چل رہی ہے۔ اس علاقے میں آئے روز ایرانی فوج اور بلوچ عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوتی رہتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں