.

بھارت: چار سالہ بچی کے کان سے 80 کیڑے برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بچوں کو عموما کانوں میں تکلیف کی شکایت رہتی ہے مگر بھارت میں ایک چار سالہ بچی کے کان میں کی گئی سرجری سے موذی کیڑوں کی ناقابل یقین تعداد برآمد ہوئی جس پر پوری دنیا میں حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ایک قصبے رہنے والی چار سالہ ردیکا ماندلوی نے کان میں شدید تکلیف کے بعد اسے کھرچنا شروع کیا۔ بچے کے والدین اسے اسپتال میں لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی سرجری کی تجویز پیش کی۔ بچی کے کان کا آپریشن کیا گیا تو ڈاکٹر بھی یہ جان کر حیران رہ گئے ایک ایک ننھی بچی کے کان میں کیڑوں کا ایک لشکر تیار ہو چکا تھا۔ کان سے برآمد ہونے والے کیڑوں کی تعداد 80 بتائی جاتی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایک کیڑا بچی کے کان میں داخل ہوا جس نے وہاں انڈے دیے وہیں کان میں ان انڈوں سے بچے نکلے جس کے نتیجے میں کان میں 80 کیڑے جمع ہو گئے تھے۔۔

مدھیا پردیش کے مہاراجہ یشونت اسپتال میں کان ناک اور گلے کے امراض کے ڈاکٹر راج کمار موندرا نے کہا ایک بچی کے کان میں اتنی بڑی تعداد میں کیڑے دیکھ کر مجھے سخت صدمہ پہنچا۔ انہوں نے والدین کو ہدایت کی کہ وہ بچوں کی دیکھ بحال میں کوتاہی کا مظاہرہ نہ نہ کریں کیونکہ مذکورہ بچی کے کیس میں بھی بروقت طبی معائنہ نہ کراکے غفلت برتی تھی جس کے نتیجے میں کیڑے اندر ہی اندر انڈے بچے دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کان اور ناک جس کے نہایت نازک حصے ہوتے ہیں اور کیڑے مکوڑوں کا آسانی سے شکار بن جاتے ہیں۔

اسپتال کے ایک دوسرے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی یہ ہے کہ بچی کے کان میں پیدا ہونے والے کیڑے دماغ تک نہیں پہنچے ورنہ اس کا بچنا مشکل ہو جاتا۔ کیڑوں کا شکار ہونے والی بچی مزید ایک ہفتہ تک اسپتال میں زیر علاج رہے گی۔