.

مصر دہشت گردی سے بچ گیا، داعش کا خطرناک سیل گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کی پولیس نے دولت اسلامی ’داعش‘ سے وابستہ ایک خطرناک سیل کو گرفتار کرکے دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے مصری حکومت کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز مشتبہ دہشت گردوں کی مسلسل نگرانی کر رہے تھے۔ پکڑے گئے دہشت گردوں نے جزیرہ نما سیناء میں سرگرم انصار بیت المقدس نامی عسکریت پسند گروپ سے عسکری تربیت حاصل کی اور اس کے بعد قاہرہ پہنچ گئے تھے جہاں وہ اہم حکومتی اور حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے مصری پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی تنصیبات کے نقشے اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار شدت پسندوں کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ قاہرہ سے پکڑے گئے داعشی جنگجوؤں کی تعداد کتنی ہے اور وہ کن کن ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں؟