.

مصر میں 'العربیہ' کی بندش افواہ ہے، حقیقت نہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے بعض اخبارات اور آن لائن پورٹلز میں یہ 'افواہ' تیزی سے گردش کر رہی ہے کہ دبئی سے نشریات پیش کرنے والے پین عرب نیوز چینل 'العربیہ' نے قاہرہ میں اپنی سرگرمیاں بند کر دی ہیں۔

'العربیہ' نیوز چینل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ 'العربیہ' اور 'الحدث' قاہرہ سمیت مصر کے دوسرے شہروں میں اپنی نشریات معمول کے مطابق جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دفاتر کی بندش سے متعلق افواہ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

نیوز چینل نے مصری میڈیا سین میں اپنی موجودگی کو مزید راسخ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے کیونکہ چینل سمجھتا ہے کہ العربیہ اور اس کے برادر نیوز چینل الحدث کے ناظرین مصر سمیت عرب دنیا کی خبروں کو نہایت اہمیت دیتے ہیں۔