.

سعودی اور بحرینی بحریہ کی مشترکہ جنگی مشقیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی اور بحرینی بحریہ کی بحرین کی شیخ سلمان بندرگاہ پر مشترکہ جنگی مشقیں جاری ہیں۔

ان مشقوں کا ہفتے کے روز آغاز ہوا تھا اور انھیں ''پُل 17'' کا نام دیا گیا ہے۔ان کا مقصد دونوں ملکوں کی بحری افواج کی جنگی صلاحیت اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو بڑھانا ہے۔

جنگی مشقوں میں شریک ایک کمانڈر کا کہنا ہے کہ ان کا ایک مقصد ہر طرح کے بحری آپریشنز کے لیے تیاریوں اور کمانڈ اور کنٹرول سے متعلق تزویراتی تصورات کی یک جائی کا جائزہ لینا ہے۔

واضح رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں سعودی عرب کی بحریہ نے خلیج ، تزویراتی اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز اور بحیرہ اومان میں جنگی مشقیں کی تھیں۔''خلیج ڈھال اول'' کے نام سے ان مشقوں میں بحری جہازوں ،لڑاکا طیاروں ،میرینز اور دوسرے بحری فوجیوں نے حصہ لیا تھا۔