.

ایرانی سخت گیروں نے گرفتار امریکی کاروباری کی ویڈیو جاری کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران میں سخت گیروں نے زیر حراست ایرانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت کی سوموار کے روز ایک ویڈیو جاری ہے۔

ایرانی عدلیہ کی خبررساں ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ایک منٹ دورانیے کی اس ویڈیو میں ایرانی نژاد امریکی شہری سیماک نمازی کو دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو میں مختلف کلپس ہیں۔

ان میں سے ایک میں بھارت کا بغیر پائیلٹ جاسوس طیارہ ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے اوپر اڑاتا ہوا نظر آرہا ہے اور جنوری میں گرفتار کیے گئے امریکی سیلر گھٹنوں کے بل جھکے نظر آرہے ہیں۔

اس ویڈیو کی کوئی آواز نہیں ہے۔البتہ ایک ڈرامائی فلم کی طرح آوازیں سنی جاسکتی ہیں۔اس میں نمازی کے امریکی پاسپورٹ سمیت دوسری دستاویزات نظر آرہی ہیں۔سیماک نمازی کا ایک کانفرنس روم میں موجود ہونے کا ایک کلپ ہے،اس میں ان کے بازو ان کی اپنی جانب ہی اٹھے ہوئے ہیں۔

سیماک نمازی ایران میں یونسیف کے سابق نمائندہ باقر نمازی کے بیٹے ہیں۔باقر امریکا کے حمایت یافتہ ایران کے سابق شاہ کے دور حکومت میں تیل کی دولت سے مالا مال صوبے خوزستان کےگورنر بھی رہ چکے ہیں ۔اب یہ دونوں باپ بیٹا ایرانی حکام کے زیر حراست ہیں۔