موصل میں ملیشیائیں خون کا حمام گرم کردیں گی : الجبیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پیر کے روز عراق میں موصل کی واپسی کے لیے آپریشن کے آغاز کے بعد زور دے کر کہا ہے کہ داعش تنظیم جنگ میں شکست سے دوچار ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہمیں اندیشہ ہے کہ موصل میں پاپولر موبیلائزیشن کی ملیشیاؤں کے داخل ہونے کی وجہ سے خون کا حمام گرم ہوجائے گا "۔

یمن کے حوالے سے عادل الجبیر نے واضح کیا کہ سعودی عرب یمن میں فائربندی چاہتا ہے۔ دارالحکومت صنعاء میں تعزیتی مجلس کے واقعے پر سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ "ہم اس امر کی توقع رکھتے ہیں کہ صنعاء میں تعزیتی شرکاء پر بم باری کے ذمہ دار افراد کو سزا دی جائے گی اور متاثرہ افراد کو زرتلافی بھی ادا کیا جائے گا"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں