یمن: لڑائی میں متعدد اہم باغی کمانڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے مختلف علاقوں میں جاری لڑائی کے دوران ایران نواز حوثی باغیوں اور مںحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے متعدد وفادار اہم جنگجو کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔

العربیہ نیوز چینل کو اپنے ذریعے سے اطلاع ملی ہے کہ صعدہ گورنری کے شمال مشرقی علاقب البقع اور مآرب کے مغرب میں صرواح کے محاذ پر حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان خون ریز جھڑپیں ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صرواح کے محاذ پر حکومتی فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی میں مںحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار کرنل الدیلمی، ھشام الدیلمی اور کمال الدیلمی ہلاک ہوگئے۔

اس کےعلاوہ شمال مشرقی صعدہ میں بھی علی صالح کے حامی کرنل عبدالطیف حاتم کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسی علاقے میں حوثی کمانڈر ابو علی عبداللہ محمد الحوثی سمیت کئی دوسرے جنگ جو بھی مارے گئے۔ خیال رہے کہ یہ جھڑپیں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب اقوام متحدہ اور عرب اتحاد نے یمن میں تین دن کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں