سعودی علاقے جازان میں یمنی حوثی کیسے جنگ بندی توڑ رہے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کے حوثی شیعہ باغی سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے مرتب ہورہے ہیں اور انھوں نے جمعرات کو اس فائربندی کے پہلے روز ہی سعودی علاقے جازان کی جانب راکٹ فائر کیے تھے۔

جازان سے تعلق رکھنے والے ایک سعودی شہری نے العربیہ کے لیے ایک خصوصی ویڈیو بنائی ہے جس میں سعودی علاقے میں مکانوں پر حوثیوں کے چلائے گئے راکٹ گرے دیکھے جاسکتے ہیں۔

اس سعودی شہری کا کہنا ہے کہ ''حوثی ملیشیا اور سابق یمنی صدر علی عبد اللہ صالح کے وفادار جنگجوؤں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔انھوں نے ماضی میں بھی ایسے ہی کیا تھا اور جنگ بندی کے کسی سمجھوتے کی پاسداری نہیں کی تھی''۔

اس شہری نے مزید بتایا ہے کہ ''ایک راکٹ ان کے مکان پر آ گرا تھا جس سے ان کا خاندان خوف زدہ ہوگیا۔ان کی اہلیہ کی حالت غیر ہوگئی اور بچے دہشت زدہ ہوگئے تھے''۔

واضح رہے کہ حوثی ملیشیا اور ان کے اتحادی علی صالح کے جنگجوؤں نے جمعرات کو جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے 900 سے زیادہ مرتبہ اس کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔اس دوران انھوں نے یمن کے مختلف علاقوں پر حملے کیے ہیں اور سعودی علاقوں کی جانب گولہ باری کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں