.

شاہ سلمان سے سویڈش وزیراعظم کی دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعز آل سعود سے یمامہ محل میں سویڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لوفوین اور ان کے وفد نے اتوار کے روز ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

دونوں رہ نماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور انھیں مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے مختلف امکانات کا جائزہ لیا ہے۔سویڈش وزیراعظم کی قیادت میں وفد سعودی عرب کے دورے پر ہے۔

اس ملاقات میں الریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز ، خادم الحرمين الشريفين کے مشیر ڈاکٹر منصور بن متعب بن عبدالعزيز ،نیشنل گارڈ کے وزیر اور شاہ سلمان کے مشیر شہزادہ متعب بن عبدالله بن عبدالعزيز ،وزیر مملکت مساعد بن محمد العيبان، وزیر خزانہ ڈاکٹر إبراهيم بن عبدالعزيز العساف، وزیر مملکت برائے ثقافت واطلاعات ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعيد اور سویڈن میں سعودی سفیر حسن بن هذلول المرشد کے علاوہ بعض دوسرے اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔