.

نومولود کے باپ کو 4 ماہ کی رخصت ۔۔۔ کس ملک میں ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

طویل عرصے سے مردوں کا یہ مطالبہ رہا ہے کہ انہیں بھی نوزائیدہ بچوں کی پیدائش کے بعد خواتین کی زچگی کی رخصت کی طرح خصوصی رخصت ملنی چاہیے۔ اس کا جواز یہ پیش کیا جاتا ہے کہ وہ نئے مہمان کی دیکھ بھال اور شب بیداری میں اپنی بیگمات کے ساتھ متحرک اور شریک ہوتے ہیں اگرچہ یقینا یہ مشقت بچے کی ماں کے عین برابر نہیں ہوتی ہے۔

اسپین کی پارلیمنٹ نے غالبا اپنی نوعیت کے پہلی مثال میں باپوں کے لیے خوش خبری کا سامان مہیا کرتے ہوئے نئے اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔ ان قانونی اقدامات کے تحت نومولود کے باپ کو بھی بالکل ماں کی طرح بچے کی دیکھ بھال اور نگرانی کے واسطے تنخواہ کے ساتھ رخصت مل سکے گی۔

خبروں سے متعلق یورپی ویب سائٹ "دی لوکل" اور دیگر ذرائع ابلاغ کے مطابق اسپین کی پارلیمنٹ نے نومولود بچے کے باپ کے لیے تنخواہ کے ساتھ رخصت کو 13 روز سے بڑھا کر 16 ہفتے کر دینے کےحق میں رائے شماری کی ہے۔ اس طرح باپ اور ماں کی رخصت کی مدت برابر ہو گئی ہے۔

اس سے قبل اسپین میں کسی بھی گھرانے میں ننھے مہمان کی آمد کے موقع پر باپ کو کام سے محض 13 روز کی مسلسل رخصت لینے کا حق حاصل تھا۔ یہ تیرہ روز ولادت کے دن کے حوالے سے 2 روز کی خصوصی رخصت کے علاوہ تھے۔