.

چینی فوجیوں کا عربی نغموں پر رقص

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

معروف ویب سائٹ "یوٹیوب" پر جاری ایک وڈیو کلپ کو بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے جس میں سعودی عرب اور چین کی اسپیشل فورسز کے اہل کاروں کو مشترکہ طور پر رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وڈیو میں دکھایا جانے والا منظر چین کے شہر شِنگ ڈو میں مشترکہ فوجی مشق Exploration 2016 کے اختتامی موقع کا ہے۔ اس میں چینی اہل کار اپنے سعودی ساتھیوں کے ساتھ مل کر عربی نغمے "لبيک يا سلمان" پر سعودی عرب کے مقامی انداز میں رقص کر رہے ہیں۔

وڈیو میں سعودی اور چینی اسپیشل فورسز یونٹوں کے بعض اہل کار اسٹیج پر صف بنا کر رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس 15 روزہ مشترکہ مشق کا آغاز 9 محرم کو ہوا تھا اور گزشتہ روز ہفتے کے دن یہ اختتام پذیر ہو گئی۔ مشق کا مقصد سعودی اور چینی افواج کے درمیان عسکری تجربے کا تبادلہ تھا۔