والدین کے قتل میں ملوث سعودی طائف سے گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے مغربی شہر طائف کی پولیس نے والدین کو قتل کرنے کے سنگین جرم میں ملوث بد بخت سعودی کو حراست میں لینے کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انتہائی سفاکانہ طریقے سے اپنے والدین کے سرتن سے جدا کرنے کے وحشیانہ جرم کے ارتکاب نے پورے سعودی معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا گیا۔ پولیس نے مجرم کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر رکھا گھا۔ مجرم کو گذشتہ روز طائف سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
العربیہ کے ذریعے کے مطابق ایک شدت پسند شخص نے اپنے والدین کو گھر کے ایک کمرے میں جمع کیا، جس کے بعد داعش کے وحشیانہ قتل کےانداز میں ان کے سرتن سے جدا کردیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں