وینزویلا کے صدر کی ریاض میں شاہ سلمان سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جمہوریہ وینز ویلا کے صدر نیکولس ماڈورو موروس نے گذشتہ روز اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وینز ویلا کےصدر اور ان کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پرآئے اعلیٰ اختیاراتی وفد کا سرکاری سطح پر استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر شاہ سلمان نے صدر ماڈورو مورس اور ان کے وفد کا شاہی محل میں خوش آمدید کہا۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں استحکام اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے موقع پر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز، نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر حکومتی وزراء بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں