.

سعودی فوجیوں کی بحرین میں خلیج سکیورٹی مشقوں میں شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فوجی دستے بحرین میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن دوسرے ملکوں کی فوجوں کے ساتھ مل کر مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

یہ مشقیں جی سی سی کے وزرائے داخلہ کے 19 اپریل 2015ء کو دوحہ میں منعقدہ سولہویں مشاورتی اجلاس میں منظور کردہ قراردادوں کے تحت کی جا رہی ہیں۔یہ مشقیں ''عرب خلیج سکیورٹی اول'' کے عنوان سے آج 25 اکتوبر کو شروع ہوئی ہیں اور 17 نومبر تک جاری رہیں گی۔

ان مشقوں میں خلیجی ملکوں کی خصوصی انسداد دہشت گردی فورسز بھی حصہ لے رہی ہیں۔ان کا مقصد زمینی اور بحری سرحدوں ،سرکاری عمارتوں اور معاشی تنصیبات کے تحفظ کے لیے سکیورٹی فورسز کی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔

مشقوں میں بری ،بحری اور فضائی فورسز ،فوجی یونٹس ،جنگی کشتیاں اور لڑاکا طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ان میں ضروری فوجی سازوسامان اور ہتھیاروں کے تجربات بھی کیے جائیں گے۔