.

قطر کے شاہی خاندان کا سابق امیر مرحوم شیخ خلیفہ کو خراجِ عقیدت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قطر کے شاہی خاندان نے ریاست کی آزادی کے بعد پہلے امیر شیخ خلیفہ بن حمد آل ثانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وہ 84 برس کی عمر میں اتوار کی شام انتقال کر گئے تھے۔انھیں سوموار کو آل ریان قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا تھا۔

ان کی نماز جنازہ دارالحکومت دوحہ کی امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی گئی تھی۔جنازے میں امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی ، ان کے والد حمد بن خلیفہ آل ثانی سمیت شاہی خاندان کے ارکان کے علاوہ پاکستان کے صدر ممنون حسین نے شرکت کی تھی۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گذشتہ روز قطر کا مختصر دورہ کیا تھا اور شیخ خلیفہ کے انتقال پر شاہی خاندان کے ارکان سے تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

مرحوم شیخ خلیفہ بن حمد آل ثانی 22 فروری 1972ء سے 27 جون 1995ء تک قطر کے امیر رہے تھے۔انھیں ان کے بیٹے حمد بن خلیفہ آل ثانی نے معزول کرکے خود اقتدار سنبھال لیا تھا۔ان کی چار بیویوں سے پانچ بیٹے اور دس بیٹِیاں ہیں۔ان کے پوتے اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ان کے انتقال پر تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا تھا۔