ان امریکی ریاستوں میں "سیلفی" سے خبردار رہیے.. ورنہ !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سیلفی کا "بخار" روز مرہ کی زندگی میں ہر چیز پر چڑھ چکا ہے۔ تاہم ایسا نظر آتا ہے کہ امریکی انتخابات میں اس بخار کو بعض رکاوٹوں کا سامنا کرنا ہو گا۔ جی ہاں امریکا کی بعض ریاستوں میں "انتخابی" سیلفی کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

مثال کے طور پر اگر کسی امریکی ووٹر کے دل میں یہ خیال آیا کہ وہ اس لمحے کو محفوظ کرلے جس لمحے وہ اپنے انتخابی حق کا استعمال کر رہا ہو یعنی کہ "آئندہ صدر" کے نام پر علامت لگاتے ہوئے.. تو اس پر لازم ہوگا کہ وہ ایسا کرنے سے پہلے کئی مرتبہ سوچے کیوں کہ یہ عمل اس کو حراست میں لیے جانے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

ایک غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری وضاحتی نقشے میں ان 16 ریاستوں کی جانب اشارہ کیا گیا ہے جہاں انتخابی سیلفی کو "جرم" قرار دیا گیا ہے اور ایسا کرنے والے جاں باز کو جرمانہ ادا کرنے یا جیل کی ہوا کھانے پر مجبور ہونا پڑے گا.. جب کہ دیگر 21 ریاستوں میں اس سیلفی کے معاملے میں زیادہ "کشادہ دلی" کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور یہاں ووٹر اپنی پسند کے مطابق سیلفی لے سکتے ہیں !

ذیل میں دیے گئے نقشے میں ریاستوں کو ناموں کے ساتھ واضح کیا گیا ہے :

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں