.

امارات میں اخلاقیات کا مضمون نصاب تعلیم میں شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم نے پہلی بار اخلاقیات کا مضمون اسکولوں کے نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پورے خطے میں نصاب میں اخلاقیات کا مواد شامل کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق امارات میں اسکولوں کے نصاب میں شامل کیے گئے اخلاقیات کے مضمون میں حسن اخلاق، انفرادی ترقی، سماجی بہبود، ثقافت اور کلچر، سوک ایجوکیشن، حقوق و فرائض شامل ہیں۔ اخلاقیات کے نصاب میں متحدہ عرب امارات کی ثقافت، کلچر اور روایات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔