.

کنٹرول ٹاور کا نگران غائب،امریکی اوربرطانوی سفیر فضاء میں معلق

غفلت برتنے والا مصری فوجی افسر گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے شمال مغربی ہوائی اڈے العلمین کے حکام نے کہا ہے کہ پولیس نے ہوائی اڈے کے کنٹرول ٹاور پرمتعین فضائی نگران کو کام سے روک کر حراست میں لے لیا اور ان سے امریکا اور برطانیہ کے سفیروں کو فضاء میں معلق رکھنے کی بابت پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

ہوائی اڈے کے حکام کا کہنا ہے کہ حال ہی میں امریکی سفیر اسٹفن بیکروفٹ اور برطانوی جون کاسن’کوبرا‘ ماڈل کے ایک ہوائی جہاز سے قاہرہ سے العلمین کے مقام پر ایک تقریب میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے۔

جب ان کا طیارہ العلمین ہوائی اڈے پر اترنے لگا تو پائلٹ نے ہوائی اڈے کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔ بار بار رابطہ کرنے کے باوجود وہاں سے کوئی جواب نہ ملا۔ اس دوران طیارہ مسلسل فضاء میں گردش کرتا رہا۔ ہوائی اڈے کے کسی دوسرے عہدیدار نے ہوائی جہاز کی طرف سے جاری کردہ پیغامات نوٹ کیے اور طیارہ بہ حفاظت ہوائی اڈے پر اتار دیا۔

دونوں سفیر دوسری عالم جنگ کے اختتام پر جرمن اور برطانوی فوج کے درمیان العلمین معرکے کے74 سال پورے ہونے کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے العلمین ہوائی اڈے پر آرہے تھے۔