
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ ایران نام نہاد مسلمان ملک ہے۔ ایران کی منافقت کا اس سے بڑھ کر اور کوئی ثبوت نہیں کہ وہ مکہ معظمہ پر میزائل برسانے کے لیے یمن کے حوثی باغیوں کو استعمال کر رہا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کی طرف یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے بیلسٹک میزائل داغے جانے کے رد عمل میں ایک بیان میں عبداللہ بن زاید نے کہا کہ ایران ایک طرف اسلام کا دعویٰ کرتا اور مسلمان ملکوں میں شمار ہونے کی کوشش کرتا ہے مگر عملا ایرانی حکومت بیت اللہ کی بھی دشمن ہے۔ مکہ معظمہ اور خانہ کعبہ پر میزائل حملے کرانے والے اسلام کا دعویٰ کیسے کرسکتے ہیں۔
النظام الايراني يدعم جماعة ارهابية تطلق صواريخها على مكة المكرمة ... هل هذا النظام إسلامي كما يدعي ؟
— عبدالله بن زايد (@ABZayed) October 28, 2016
خیال رہے کہ گذشتہ روز یمن کے شہر صعدہ سے ایک بیلسٹک میزائل مکہ مکرمہ طرف داغا گیا تھا تاہم سعودی فورسز نے یمن سے داغا گیا میزائل فضاء ہی میں تباہ کردیا۔ عرب اتحادی طیاروں نے صعدہ میں حوثیوں کے میزائل لانچنگ پیڈ پر بھی بمباری کر کے اسے تباہ کردیا ہے۔