.

برطانیہ :عاشورا پر حزب اللہ کا پرچم لہرانے کی تحقیقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی پولیس اس ماہ کے اوائل میں عاشورا کے جلوس کے موقع پر لبنان کی حزب اللہ ملیشیا کا پرچم لہرانے کی تحقیقات کررہی ہے۔

لندن میں 12 اکتوبر کو یوم عاشور کے موقع پر جلوس کے دوران حزب اللہ کے پرچم لہرائے گئے تھے۔برطانوی قانون کے تحت حزب اللہ کا پرچم لہرانا دہشت گردی کی حمایت کے زمرے میں آتا ہے اور انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت یہ فعل قابل سزا جرم ہے۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا تھا کہ ''دہشت گردی ایکٹ 2000 کی شق 13 کے تحت جو کوئی بھی کسی عوامی جگہ یا مقام پر ایسا کوئی پرچم بلند کرتا ہے یا ایسی کسی اور چیز کو ظاہر کرتا ہے جس سے اس کی کسی کالعدم گروپ کے ساتھ وابستگی ظاہر ہوتی ہو یا اس کی حمایت کا پہلو نکلتا ہو تو یہ ایک جرم سمجھا جائے گا''۔

برطانیہ میں متعدد مسلم لیڈروں نے عاشورا کے جلوس کو سیاسی بنانے اور اس دوران نعرے بازی کی مذمت کی ہے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ بالعموم جلوسوں میں شریک لوگوں کی فلم بناتی ہے اور مذکورہ جلوس کے دوران حزب اللہ کے پرچم لہرانے والوں کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکتی ہے۔