سعودی عرب : قطیف میں فائرنگ سے سکیورٹی افسر جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے جنوبی شہر قطیف میں مسلح افراد نے سکیورٹی فورسز کی ایک گشتی پارٹی پر فائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی افسر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

العربیہ نیوز کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ ایک نامعلوم گاڑی پر سوار مسلح افراد نے اتوار کے روز قطیف شہر میں پانچویں اشارے کے نزدیک سکیورٹی اہلکاروں پر اندھا دھند گولیاں چلائی ہیں جس سے سکیورٹی افسر سلطان المطائری جان کی بازی ہار گئے ہیں اور ان کا ایک ساتھی زخمی ہوگیا ہے۔حکام نے فوری طور پر اس واقعے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں