سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے سے متعلق سفارش مسترد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی شوریٰ کونسل نے خواتین کو کاریں چلانے کی اجازت دینے سے متعلق تجویز مسترد کردی ہے۔

شوریٰ کونسل نے اس سلسلے میں سوموار کے روز ایک مجوزہ بل پر غور کیا ہے۔یہ بل خواتین کی ڈرائیونگ کو قانونی شکل دینے کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے سے متعلق ہے۔

اجلاس کے دوران بعض ارکان نے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ سعودی عرب میں ایسا کوئی تعزیری ضابطہ موجود نہیں ہے جس میں یہ واضح طور پر کہا گیا ہو کہ خواتین کو کاریں چلانے کی ممانعت ہے جبکہ حکومت سرے سے خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس ہی جاری نہیں کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں